ایک نظر ہمارے نظام صحت کی طرف بھی (تحریر؛ عبدالباسط علوی) علاج معالجے کی سہولیات حاصل کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے- ترقی یافتہ اور مہذب ممالک میں ہر شہری کو علاج معالجے کی یکساں سہولیات میسر ہیں- اس کے برعکس وطن عزیز کے شہريوں کی اکثريت اس حق سے محروم ہے- ہمارے ملک میں بنیادی اور عام بیماریوں سے بھی بے شمار اموات واقع ہو جاتی ہیں- آبادی کے لحاظ سے ڈاکٹروں کی تعداد بھی بہت کم ہیں اور جو ڈاکٹر موجود ہیں انکی اکثریت گاؤں میں جانے کو تیار نہیں ہوتی-گاؤں اور دیہاتوں ميں عطائیت،غیرتربیت یافتہ دائیوں ، نیم حکیموں اور جعلی ڈاکٹروں کی بـھرمارہے- ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کی تعداد بھی بہت کم ہے اور جو ہیں ان میں سہولیات،سازوسامان اور ادویات کا فقدان ہے- زچگی کے دوران اموات کی شرح بھی بہت ذیادہ ہے ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں کی ذیادہ توجہ اور دلچسپی اپنے پرائیويٹ کلینکس پر ہے- ہسپتالوں میں غریب اور نادار مریضوں کےے ساتھ ڈاکٹروں اور سٹاف کا رویہ بھی بے حد ہتک آمیز ہوتا ہے- جعلی اور کم معیار والی ادویات کی بھرمار ہے اور مقام افسوس ہے کہ سب کچھ ملی بگھت سے ہوتا ہے-ان تمام معاملات کی چیکنگ او...