!مہنگائ-گھبرانا نہيں تحریر: عبدالباسط علوی مہنگائ کے طوفان نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے- آسمان کو چھوتی قیمتوں نے غریب کے لۓ دو وقت کی روٹی حاصل کرنا مشکل کر دیا ہے- اشرافیہ اور حکمران طبقہ غریب کی مشکلات سے کنی کترا کر اپنی دنیا میں مست ہے- عوام کے ٹیکس سے عیاشی کرنے والے حکمران اور افسران کو غریب کا ذرہ بھر بھی احساس نہیں- مستقبل کی کوئ طویل البنیاد پلاننگ نہیں- ہر آنے والا پچھلوں کی غلطیوں اور خزانہ خالی کرنے کا رونا رو رو کر اپنی مدت پوری کرتا ہے تیل کی لگاتار بڑھتی قیمت باعث تشویش ہے-ڈالر بے لگام ہوا پڑا ہے- اشیاء خورد ونوش اور روز مرہ کی تمام اشیاء غریب کی استطاعت سے باہر ہو چکی ہیں- ٹیکسوں اور بیرونی قرضوں کا انبار ہے مگر سارا پیسہ جا کہاں رہا ہے کوئ پتہ نہیں- غریب کا جینا دوبھر ہو چکا ہے-بے روز گاری عروج پر ہے اور اوپر سے گھبرانا نہیں کا لالی پاپ غریب کے ذخموں پر نمک چھڑک رہا ہے عوام کو الفاظ اور اعداد کے ہیر پھیر سے کچھ لینا دینا نہيں بلکہ اسے تو زمینی حقائق اور عملی اقدامات سے سروکار ہے- احتساب اور گرفتاریوں کا عمل حقیقی معنوں میں عوام کے بن...