ہر دل کی آواز- پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد تحریر: عبدالباسط علوی دین سے محبت ہر مسلمان پر لازم ہے-مذہب میں توحيد اور رسالت پر ایمان جیسے کئ معاملات ایسے ہیں جن پر بغیر سوچ بچار اور بحث مباحثہ کۓ بغیر سر خم کرنا ضروری ہے اور ہلکا سا شک وشبہ اور چوں چراں دین سے اخراج کا سبب بن سکتا ہے- اسلام ہمیں رواداری،مساوات اور امن کا درس دیتا ہے-یہ ایک ایسا دین کامل ہے جو مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے حقوق کا بھی دفاع کرتا ہے اور عدم تشدد کی تلقین کرتا ہے مذہب سے محبت کے بعد وطن سے محبت کی باری آتی ہے اور اسلام میں وطن سے محبت کو بھی خصوصی حیثیت دی گئ ہے- وطن سے محبت کے ساتھ ملک کے آئین اور قوانین کی پاسداری بھی ہر شہری پر لازم ہے اور یہ کسی بھی معاشرے کی شہرت اور ساکھ کا تعین کرتی ہے وطن کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ دار مسلح افواج ہوتی ہيں-پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے- ہمارے بہادر سپوتوں کے جذبہ حب الوطنی، پیشہ ورانہ مہارت اور لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہمارے وطن عزیزکی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں- ہمارے آرام و سکون کے لۓ اپنی نیند...